ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک: ممبئی روانہ ہوئے آزاد ایم ایل اے ناگیش، ساتھ میں یدی یورپا کاپی اے بھی رہا موجود

کرناٹک: ممبئی روانہ ہوئے آزاد ایم ایل اے ناگیش، ساتھ میں یدی یورپا کاپی اے بھی رہا موجود

Tue, 09 Jul 2019 00:07:09    S.O. News Service

بنگلورو، 8 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں سیاسی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ملبل سے آزاد ممبر اسمبلی ناگیش نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے۔اس کے بعد ناگیش خصوصی طیارے سے ممبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ان کے ساتھ سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کے پی اے کو بھی دیکھا گیا۔بتا دیں کہ ناگیش نے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔گورنر وجوبھائی والا کو لکھے خط میں ناگیش نے کہاکہ میں نے آج (وزیراعلی) ایچ ڈی کمارسوامی کی صدارت والی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ناگیش نے راج بھون میں والا کو استعفی دیا۔انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ وہ 13 ماہ پرانی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں۔ناگیش نے خط میں لکھاکہ اس خط کے ذریعے میں آپ کو یہ بھی مطلع کروں گا کہ میں کمارسوامی کی صدارت والی حکومت سے اپنی حمایت واپس لیتا ہوں۔ ناگیش نے گورنر سے یہ بھی کہا کہ وہ کولار ضلع کی ملبل (ایس سی) اسمبلی سے آزاد ممبر اسمبلی کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ادھر کرناٹک کانگریس نے پارٹی کے نو باغی اراکین اسمبلی کے ہفتہ کے استعفیٰ کے بعد اس بحران سے نمٹنے کے لئے نو جولائی کو اپنے تمام 78 ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔اس سے پہلے کانگریس کے ممبر اسمبلی آنند سنگھ (وجے نگر) نے یکم جولائی کو استعفی دے دیا تھا، جسے ملا کر باغی ممبران اسمبلی کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔سی ایل پی میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے رہنماؤں کے اجلاس میں لیا گیا، جس میں سدارمیا، نائب وزیر اعلی جی پرمیسورا، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے ایگزیکٹو چیئرمین یشر کدرے اور پارٹی کے کرناٹک انچارج سی وینو گوپال شامل رہے۔


Share: